سول لائن ڈویژن، ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سول لائن ڈویژن. ماہانہ کارکردگی رپورٹ.مارچ کے مہینے میں سول لاںٔن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.سول لائن ڈویژن پولیس نے ایک ماہ کے دوران 1105 ملزمان کو گرفتار کیا۔ سول لائن ڈویژن پولیس نے 65 خطرناک مفرور اشتہاری گرفتار کیے اے کیٹگری 6 جبکہ بی کیٹگری کے 59 مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار کیے۔عدالتی مفرور 246 جبکہ عادی ریکارڈیافتہ 117 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.ٹاپ رابر اور موٹر سائیکل چور جھپٹا کی فہرست میں شامل 117 ملزمان کو گرفتار کیا گیا .سنگین واردات کرنے والے 06گینگز کے12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا .ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی ریکوی کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 51 مقدمات درج کیے گے .ملزمان کے قبضہ سے 4 آٹو میٹک رائفل1کلاشن کوف اور 46 پسٹل برآمد ہوئی۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 75 مقدمات درج کیے گے ۔ایس پی سول لائن .ملزمان کے قبضہ سے 46 کلو سے زائد چرس-6کلو افیون ،250گرام ہیروئن،30گرام آئس- 464 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی.. ایس پی سول لائن .ملزمان سے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد ہوئی, .ملزمان کو خصوصی کریک ڈاون کرتے تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیا.. قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 12مقدمات 57ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان کو ملحوظ خاطر رکھتے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر27 مقدمات درج کیے۔حساس مقامات24 ,وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر15گداگری17 کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا گیا .انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے ڈویژن بھر میں کڑی نگرانی کرتے 106 مقدمات کا اندراج کیا گیا.ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی۔ہوائی فائرنگ کرنے پر 2 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تیز رفتاری اورون ویلنگ کرنے پر 37مقدمات کا اندراج کر کے منچلوں کو گرفتار کیا گیا.. قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے9 مقدمات درج کر کےملزمان کو گرفتار کیا۔امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں..جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایس پی سول لائن اخلاق اللہ تارڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں