لاہور(ایم این پی)ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف رانا زاہد حسین کی صدر ڈویژن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی AVLSصدر مہدی کاظمی سمیت دیگر افسران کی شرکت۔وہیکل چوری میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ 16 ملزمان گرفتار، .ملزمان سے 05 کروڑ 21لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 19 گاڑیاں، 172موٹر سائیکلیں برآمد.گاڑیاں چوری کرنیوالے گینگز میں گھروں میں ملازمتیں اختیار کر کے وارداتیں کرنیوالے ملزمان بھی شامل،ملزمان مکمل ریکی کے بعد KPK سے اپنے ساتھیوں کو بلا کر گاڑیاں چوری کرواتے تھے،.ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کا انکشاف،ملزمان گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے، ملزمان عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں سے وہیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، پیشہ ور ملزمان کی گرفتاری سے وہیکل چوری کے گراف میں واضح کمی آئے گی، چوری کی ہوئی گاڑیاں KPK لے جا کر اُونے پونے داموں فروخت کرتے تھے،ملزمان کا اعتراف .مالکان نے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں واپس ملنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس پی .جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی اے وی ایل ایس
ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی پریس کانفرنس
Media Network Pakistan