Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)گن پوائنٹ پر 10 دن میں 17 وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار.نشتر کالونی پولیس کی کارروائی 3 روکنی ڈکیت گینگ گرفتار .ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن .سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ .ابتدائی تحقیقات میں ملزمان 10 دن میں 17 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان کا اعتراف .ملزمان صبح مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں رات کو مل کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے ہیں۔ ملزمان اعتراف.ملزمان ذکی، اسد، غلام مرتضٰی سے چوری شدہ نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل، پستول برآمد۔ملزمان کیخلاف تھانہ ہیئر، فیکٹری ایریا اور نشتر کالونی میں 17 مقدمات درج ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن