پولیس ماہ صیام میں آٹا تقسیم پوائنٹس پر عوام الناس کی سکیورٹی اور خدمت میں مصروف

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس ماہ صیام میں آٹا تقسیم پوائنٹس پر عوام الناس کی سکیورٹی اور خدمت میں مصروف.اقبال ٹاؤن ڈویژن میں آٹاتقسیم پوائنٹس پر 115 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی پر تعینات.پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کیساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمت میں مصروف۔سپیشل افراد۔معذور۔بزرگ شہریوں کو آٹا کی تقسیم اور آٹا سواری تک مدد فراہم کی جا رہی ہے.گرمی اور روزہ کی وجہ سے بزرگ خاتون شہری کی طبیعت خراب ہونے پر بروقت طبی امداد فراہم کی .بزرگ خاتون شہری نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈھیروں دعائیں دیں.ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار پولیس افسران و جوانوں کی کاوش کو سراہا۔شاباش دی.لاہور پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود۔

اپنا تبصرہ بھیجیں