لاہور(ایم این پی)سندر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا.رات 15کال پر شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھنینے کی اطلاع موصول ہوئی.ایس ایچ او سندر ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے.بدوپور کوٹ کے قریب چار مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے.پولیس کا آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی.فائرنگ رکنے پر علاقے کا سرچ آپریشن کیا گیا.قریبی کھیتوں میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا
زخمی ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا.زخمی ڈاکو کی شناخت عرفان عرف کالو کے نام سے ہوئی.ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور پسٹل بھی برآمد ہوا.ملزم عرفان عرف کالو سندر اور مانگا منڈی پولیس کو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا .سندر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی.جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ایس پی صدر
سندر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا
Media Network Pakistan