Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)صدر ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری.اے ایس پی چوہنگ سدرہ خان کی سربراہی میں چوہنگ پولیس نے 3منشیات فروش گرفتار کر لیے.گرفتار ملزمان میں وقاص ،پرویز اور شکیل عرف ڈان شامل ہیں .منشیات فروشوں کے قبضہ سے 2کلو گرام سے زائد چرس برآمد.ملزمان سے 50لیٹر دیسی شراب بھی برآمد۔ایس پی صدر .ملزمان نجی یونیورسٹی کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تحقیقات جاری، منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ایس پی صدر