لاہور(ایم این پی)جعلی ایف آئی اے ٹیم بن کر کال سینٹرز میں وارداتیں کرنے والا 7رکنی گروہ گرفتار.گرفتار ملزمان میں وقاص ،زاہد مبشر، عباس اور حارث وغیرہ شامل ہیں .ملزمان رات گئے پوش علاقوں میں واقع کال سینٹرز پر ریڈ کرتے تھے.ملزمان نے چند روز قبل پی آئی اے روڈ پر واقع کال سینٹر پر واردات کی.ملزمان نے کال سینٹر کے عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا.ملزمان 10لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ ، موبائل فونز ،کمیرہ جات و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے.ستوکتلہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی.اے ایس پی سدرہ خان کی سربراہی میں ستوکتلہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا. ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ روپے نقدی ،لیپ ٹاپ موبائل فونز و دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا.ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ 4پسٹل اور گولیاں بھی برآمد۔ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا.ایس پی صدر وقار کھرل کی ایس ایچ او ستوکتلہ اور ٹیم کو شاباش.شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔ایس پی صدر
جعلی ایف آئی اے ٹیم بن کر کال سینٹرز میں وارداتیں کرنے والا 7رکنی گروہ گرفتار
Media Network Pakistan