Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل جیتنے والی فاتح پولیس ٹیم کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد.فاتح کھلاڑیوں کانسٹیبلز اسامہ اور صائمہ کی ایس پی سی آر او عائشہ بٹ سے ملاقات.نیشنل تیر اندازی چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس نے مکس ایونٹ میں براؤنز میڈل اپنے نام کیا،.کانسٹیبل اسامہ،لیڈی کانسٹیبل صائمہ پر مشتمل جوڑی نے مکس ٹائٹل کو پنجاب پولیس سے منسوب کردیا، ایس پی سی آر او عائشہ بٹ کی فاتح جوڑی کو مبارکباد، تعریفی اسناد سے نوازا،مسلسل محنت اور کامیابی کے عزم نے ٹیم کو سرخرو کردیا، صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں میں جیت کی لگن اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں، محدود وسائل اور سخت ڈیوٹی کے باوجود نیشنل چیمپئن شپ میں میڈل جیتنا پولیس ٹیم کے لئے باعث افتخار ہے، ایس پی عائشہ بٹ