Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔نارکوٹکس یونٹ کی خصوصی ٹیم نے 14 جواریوں کو ریس کورس پارک میں جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کے مطابق گرفتار ملزمان میں واصف، عامر اختر، کاشف، ذیشان، شاہد،توقیر و دیگر شامل ہیں۔جبکہ ملزمان سے داؤ پر 4 لاکھ 50ہزار روپے، موبائل فونز اور آلات قمار بازی بھی برآمد ہوئے۔ڈی ایس پی نارکوٹکس مظہر اقبال نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے نارکوٹکس ٹیم کو شاباش دی۔