*ایک کروڑ روپے مالیت کی کاریں،رکشے اور موٹرسائیکلیں برآمد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن نے موٹرسائیکل و کار چوری میں ملوث 2 بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے مطابق گرفتار چوروں میں خرم شہزاد اور عمر شہزاد شامل ہیں جبکہ ملزمان سے 1کروڑ روپے مالیت کی ایک کار، ویگو ڈالا، 2 رکشے اور 27 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں و موٹرسائیکل چرانے میں ملوث تھے۔ملزمان سے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کے 31 مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں ملزمان نے گھروں اور کمرشل مارکیٹس کے باہر کھڑی لاوارث وہیکل چرانے کا اعتراف کیا ہے۔ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد حسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں