Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے کیونکہ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور 18 سے 21 مارچ تک کاروباری دورے پر ملک سے باہر روانہ ہوگئے ہیں۔ ظفر محمود چوہدری پاکستان افریقہ بزنس ایسوسی ایشنز کے صدر بھی ہیںجو پاکستان کی کاروباری برادری کے فائدے کے لیے افریقی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ وہ افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی روابط قائم اور مستحکم کرنے میں پیش پیش ہیں اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ لاہور میں کئی سال سے بڑی کامیابی کے ساتھ افریقہ شوز منعقد کررہے ہیں۔ انہوں نے سو سے زائد ممالک کے تجارتی دورے کیے ہیں اور بہت سے تجارتی وفود کی سربراہی کی ہے۔