Media Network Pakistan
لاہور (ایم این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد پولیس زمان پارک میں واقع ان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی، اس دوران سرچ آپریشن میں متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیاگیا ۔
پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے متعدد خیمے اکھاڑ دیے گئے جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردیں ۔
پولیس کیجانب سے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 15 سے زائد کارکنوں کوبھی حراست میں لے لیا، عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیاہے ۔
پولیس کی جانب سے قیدیوں کو لے جانے والی وین اور واٹر کینن کو بھی کینال روڈ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زمان پارک میں کرینیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔