عمران خان سچا لیڈر،پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے:اعجاز حسین بھٹی

Media Network Pakistan

لاہور(انٹرویو:امجدعلی برکت)تحریک انصاف کے رہنماء ومتوقع امیدوارپی پی138اعجازحسین بھی ایک سیاسی خاندان کے چشم وچراغ ہیں ان کے والدشیرعالم بھٹی بی ڈی ممبر رہ چکے ہیں۔ان کے بڑے بھائی شوکت سلطان محمود بھٹی اور قربان بھٹی بھی سیاسی میدان میں اپنا لوہا منواتے اور عوامی خدمت کرتے ہوئے یوسی چیئرمین رہ چکے ہیں۔اعجاز حسین بھٹی خود بھی یوسی چیئرمین رہ چکے ہیں۔ اعجاز حسین بھٹی نے میڈیا نیٹ ورک پاکستان(ایم این پی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومن پورہ سمیت پورے حلقے کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور اپنے قائدولیڈرعمران خان کے ویژن پرچلتے ہوئے ہمیشہ حلقہ کے لوگوں کی خدمت کی اور علاقہ میں سکول،ڈسپنسری اورمدارس بنوائے تاکہ ہمارے بچے دین و دنیاکی تعلیم حاصل کر سکیںاور ان کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں پاکستان بچانے کیلئے اپنے قائد کے کہنے پر جان بھی قربان کرسکتا ہوں۔میرالیڈر ایک سچا انسان ہے اگرعمران خان نے اعتماد کیا تو ہرصورت اس پر پورا اتروںگا اور علاقہ کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کروں گا اور ہم نے اپنے لوگوں کی ہرمشکل وقت میں ہر ممکن مدد کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر دبائو ڈالنے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں مگر میرالیڈر نہ ڈرنے والا ہے نہ جھکنے والا ہے اور ہم بھی کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکوموجودہ بحرانوں سے صرف ایک شخص نکال سکتا ہے اور اس کا نام عمران خان ہے جواس وقت پاکستان کے عوام کے دل کی آواز بن چکا ہے ۔تحریک انصاف پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ جیل بھروتحریک میں قائد کے ساتھ کھڑے تھے اور ریلی میں بھی سختیاں سہی ہیں۔ظالموں نے ہمارے مخلص کارکن علی بلال کو شہید کردیا اور درجنوں کارکن زخمی ہوئے ۔مجھے بھی چوٹیں آئیں اور میرا بھتیجا حسن رضا بھی شدید زخمی ہوا۔چورلٹیروںکو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ڈرنے والے نہیںاور نہ ہی اب ان کو ملک کو لوٹنے دیں گے۔ان کے کرتوتوں سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب جا پہنچا ہے ۔ہم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اوربہت جلد انشاء اللہ اچھا وقت پھر لوٹ آئے گا۔غریب آدمی سکون کی زندگی بسر کرے گا۔نوجوانوں کیلئے نوکریاں ہوں گی اورآنے والی نسلوں کا مستقبل روشن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں