Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 726ملزمان گرفتار.مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 23 اشتہاری ملزمان گرفتار.عادی مجرمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 40 ملزمان گرفتار.مختلف مقدمات میں مفرور 120عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے .نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 20مقدمات درج کیے گئے۔
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 23ملزمان گرفتار۔سنگین جرائم میں ملوث 5ڈکیت گینگز کے 15ارکان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔غیر قانونی اسلحہ رکھنےپر37ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔اہوائی فائرنگ کرنے والے 7ملزمان گرفتار کیے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 54ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کی گئی۔پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 110ملزمان گرفتار کیے گئے۔ایس پی .ون ویلنگ کرنے پر 10ملزمان گرفتار کیے گئے۔200ملزمان کے خلاف انسدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ایس پی صدر وقار کھرل