لاہور(ایم این پی)آن لائن، فیک کالز کے ذریعے لوگوں سے رقم ہتھیانے والا گینگ گرفتار.تھانہ لیاقت آباد پولیس کی کارروائی ۔نوسرباز گینگ گرفتار۔ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی سے پرانی سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، ایک لاکھ چالیس ہزار روپے برآمد۔ملزمان OLX, Facebook ،دیگر آن لائن اشتہارات کے زریعے لوگوں سے رابطہ کرتے تھے۔ملزمان معصوم شہریوں کو اپنی مرضی کی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان بذریعہ فون کالز شہریوں کے لواحقین کو ہسپتال ایمرجنسی میں زیر علاج ہونے کا کہہ کر موبائل فون کیش ٹرانسفر کرواتے تھے۔ ملزمان دوکانداروں کو باتوں میں لگا کر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔نوسربازی کی وارداتوں کے شکار متعدد مدعیان مقدمہ نے ملزمان کو شناخت بھی کر لیا ہیں۔ملزمان راشد اور مدثر کیخلاف مقدمہ درج، انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے۔ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی
آن لائن، فیک کالز کے ذریعے لوگوں سے رقم ہتھیانے والا گینگ گرفتار
Media Network Pakistan