پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔

درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی ہے، درخواست کے متن میں مینار پاکستان پر دن 2 بجے جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے، جلسےکی سکیورٹی کے لیےانتظامات کیے جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جمع کروائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پر امن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں