لاہور(ایم این پی)ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔.انچارج انویسٹی گیشنز سمیت تفتیشی افسران کی شرکت۔آئن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور فہر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،فیصل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے 3 ملزمان قاسم،ندیم اور شان عرف شانی کو گرفتار کر لیا،.ملزمان آئس کا نشہ کرتے اور گاڑی چھین کر سوات میں فروخت کرنا چاہتے تھے،مزاحمت پر مقتول کو قتل کر دیا اور گاڑی بند ہو جانے پر مناواں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے،مقتول فہد آئن لائن اپلیکیشن پر گاڑی چلاتا تھا، ملزمان نے آئن لائن گاڑی بک کروائی تھی،ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، مسروقہ گاڑی اور مقتول کے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔*18سالہ امیر حمزہ کے اغواء کا ڈراپ سین،والد سے رقم ہتھیانے کے لیے خود اغواء کا ڈرامہ رچایا.امیر حمزہ تھرڈ ائیر کا طالب علم اور نجی سوسائٹی کے ہوسٹل میں رہائش پذیر تھا،ملزم نے والد سے پیسے ہتھیانے کے لیے اغواء کا ڈرامہ رچایا اور 40لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،کاہنہ انویسٹی گیشن نے ملزمان کو تاوان کی رقم دینے کےلیے جنرل ہسپتال بلایا تھا،مغوی امیر حمزہ خود ہی تاوان کی رقم لینے پہنچ گیا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا،بہنوئی کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہری امتیاز سے 04لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر کروائے،ملزمان نے مزید رقم کے لیے مغوی کے بھائیوں سے 30لاکھ روپے کی ڈیمانڈ مانگے،بہنوئی کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم وقاص ساتھی شعیب اور جعفر کو غالب مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے دھر لیا،*نشتر کالونی میں ڈکیتی واردات کا ڈراپ سین،ملزمان گرفتار.
ملزم محمود نے ساتھی ابراہیم کے ساتھ مل کر 27لاکھ روپے ہڑپ کرنے کےلیے اپنے ساتھ ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا،گرفتار ملزمان نجی ٹیکنالوجی کمپنی میں سیلز مین ہیں،ایس پی ماڈل ٹاؤن .*شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے.*پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی.
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو
Media Network Pakistan