Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)خاتون سے 8 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والا 3 روکنی ڈکیت گینگ گرفتار.لیاقت آباد پولیس کی کارروائی، 3 روکنی ڈکیت گینگ گرفتار.ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا .سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے.ملزمان نے خاتون سےگورنمنٹ کوآپریٹو سوسائٹی میں ڈکیتی کی تھی .ملزمان میں یساکر مسیح، سجیل مسیح اور سمین ولایت شامل .ملزمان سے 8 لاکھ نقدی، پستول، 2 موبائلز اور موٹر سائیکل برآمد .ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا .جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن