لاہور (ایم این پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر شاندار تقریبات منعقد کیں جن میں کاروباری شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بیگم وزیراعلیٰ پنجاب وردہ محسن نقی مہمان خصوصی تھیں جبکہ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، جسٹس (ر) ناصرہ اقبال، لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے وومن ایمپاورمنٹ اینڈ پرسنل ڈویلپمنٹ کی کنوینر فریحہ یونس ، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر و دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے تمام ممالک میں یہ دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے ،ہم اپنی خواتین کے لیے وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں جس کی وہ حقدار ہیں اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے وومن ایمپاورمنٹ فریحہ یونس کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اس اہم دن پر تقریب کا انعقاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ تاریخ اور موجودہ دور میں ہمیں پاکستان میں بہت سی خواتین کے نام ملتے ہیں جنہوں نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ملک بھر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نامور خواتین کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے تاکہ ہماری نئی نسل ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے خاندان، ملک اور قوم کی رہنمائی کر سکے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرصہ دراز سے کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کے فروغ میں خصوصی کردار ادا کر رہا ہے۔ لاہور چیمبر وقتاً فوقتاً ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے تاکہ کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور انہیں اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکیں۔ سٹینڈنگ کمیٹی کی کنوینر فریحہ یونس نے کہا کہ آبادی کا نصف سے زائد حصہ خواتین پر مشتمل ہے ، تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں ان کی شرکت یقینی بنائے .
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے پاکستان اکنامک رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مظہر اقبال، نائب صدر آصف محمود بٹ، سیکریٹری شیخ رشید، جائنٹ سیکریٹری جہانگیر حیات، خزانچی نواز سنگرا، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران جواد ملک، نعیم جاوید، اسد اقبال، علی اصغر، عارف اقبال، عمیر رانا، شوکت علی، عارف اقبال، عمران بٹ، کشور لودھی اور معین اظہر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان اکنامک رپورٹرز کے تمام عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اکنامک رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران صنعت و تجارت اور معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر لاہور چیمبر میں تقریب
Media Network Pakistan