توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخی کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کو 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا اگر عمران خان 13 مارچ کو پیش نہیں ہوتے تو عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 13 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں