طلبا و طالبات کو ہنر مند بنانے کیلئے سخت جدوجہد کررہے ہیں،راجہ عمر نواز

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی)نسل نو بالخصوص طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ انجینئرنگ سے متعلقہ طلبا و طالبات کی ٹریننگ اور انڈسٹریز کے ساتھ لائزن سے پاکستان کی انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی فنی تعلیم کے فروغ اور طلبا و طالبات کو ہنر مند بنانے کیلئے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاق ایون ہائے تجارت و صنعت۔پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے مشینری مینو فیکچررز اینڈ امپورٹرز کے چیئرمین اورسی ای اور رون ایکسٹروزن انجینئرنگ راجہ عمر نواز نے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں پولیمر ایکسٹروزن پر منعقدہ خصوصی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عمر نواز نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے تمام پولیمربیچیز کے طلبا و طالبات کو پولیم ایکسٹروزن میں جدید تقاضوں اور ٹیکنا لوجی کی بنیادی ضروریات کے مطابق تجربات سے آگاہی فراہم کی۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل میلٹی لیئر پائپ کو انجینئرنگ طلباء طالبات میں متعارف کروایا گیا جو خاصی توجہ کا مرکز رہا۔اس کی علاوہ پی وی سی وینڈو پروفائل، شیٹ پروسس، بلو فلم پروسس اور کیبل پروسس کے جدید تقاضوں کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا۔ ماہرین کی جانب سے طلبا و طالبات کو پولیمر سیکٹر کی ترقی اور اس شعبہ کو جدید تقاضوں پر ہم آہنگ کرنے کیلئے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ راجہ عمر نواز نے پاکستان پلاسٹک مینیوفیکچرینگ ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل تعاون اور انٹرنشپ آفر کو وسیع کرنے کا یقین دلایا۔ طلبا و طالبات سے سوال و جواب کا خصوصی سیشن منعقد کیا جس میں طلبا و طالبات نے اس شعبے سے متعلق سوالات بھی کئے۔ راجہ عمر نواز کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ یونیورسٹیز کے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے انڈسٹریز سے پروفیشنلز کے ساتھ اٹریکشن اور پریزینٹیشن انتہائی ضروری ہے جس کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں تاکہ ملکی صنعت و تجارت ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں