صدر ڈویژن : گزشتہ رات پتنگ بازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)صدر ڈویژن میں گزشتہ رات پتنگ بازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا.مختلف تھانہ جات میں 34ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان کے قبضہ سے درجنوں ڈور کی چرخیاں اور سینکڑوں پتنگیں برآمد.سرکل رائیونڈ میں پتنگ فروش سمیت 13ملزمان گرفتار کیے گئے۔سرکل چوہنگ اور سبزہ زار میں 8/8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ ٹاؤنشپ سرکل میں 5 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا۔.پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے ۔پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ایس پی صدر

اپنا تبصرہ بھیجیں