Media Network Pakistan
کراچی (ایم این پی) ڈالر روپے کو روندتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، امریکی کرنسی کی قیمت میں آج پھر کاروبار کے آغاز پر بڑا اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں 18 روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔