Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)مصطفیٰ ٹاؤن پولیس مقابلہ/ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے نزد جھگیاں قیوم بلاک مصطفی ٹاؤن ریڈ کیا.4کس ملزمان نے پولیس کو آتے دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی.مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس پر دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے.جبکہ دو ملزمان اپنے ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے.زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ،اسلحہ اور نقدی بھی برآمد .زخمی ملزمان کی شناخت کا رامیش اور ریاض اشرف کے نام سے ہوئی.ملزم رامیش 39جبکہ ریاض اشرف 12سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا.ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ایس پی صدر