Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
آئی جی سندھ آفس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔
حکم نامہ کے مطابق وہ اہلکارموبائل فون استعمال نہیں کریں گے جو فیلڈ سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال کرنے پر اہلکار کے خلاف کارروائی ہوگی۔