سنیارٹی معاملہ،ڈی ایس پیز،انسپکٹرزمرحلہ وارطلب

Media Network Pakistan

لاہور ( مستنصرامین خان/ایم این پی ) پنجاب پولیس میں ڈی ایس پیزاورانسپکٹرز کی سنیارٹی کو ازسرنوع ترتیب دینے کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی تشکیل کردہ عملدرآمد کمیٹی نے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو مرحلہ وار طلب کر لیا۔ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب نے ڈی ایس پیز اورانسپکٹرزکوطلبی کے لیے صوبے کے تمام یونٹس کے سربراہان کومراسلہ بھجوادیا۔پہلے مرحلے میں ڈی ایس پی سید حامد نبی،میاں قدیر احمد،عامر ملک، راشدمنیر رامے، مرزایوسف رضا،سید اظہار حسین،شاہ،منصوربلال کے علاوہ اگرانکاکوئی دوسرابیج میٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہے تووہ21فروری کوپیش ہوسکتا ہے۔دوسرے مرحلے میں ڈی ایس پی طارق محمود،طاہر محمود،آصف ندیم گجر،انسپکٹر عطا محمد،آصف انور،نصیر احمد،عمران سرورسمیت ان کا کوئی اور بیج میٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہے تو وہ 22فروری کو پیش ہوسکتا ہے۔تیسرے مرحلے میں انسپکٹر شجاعت علی،مقصود علی،عمران حیدر،میاں جسیم حمد،ابراراحم د خان،محمد یاسین اورسرور اعوان سمیت انکا کوئی بیج میٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہے تو وہ 23فروری تک پش ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عملدرآمد کمیٹی مذکورہ ڈی ایس پیزاورانسپکٹرزکاموقف سن کرسنیارٹی لسٹ ازسرنوع مرتب کرکے آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں