Media Network Pakistan
لاہور ( ایم این پی ) مسلم لیگ ن یوسی 87 کے صدروسابق جنرل کونسلررضوان بٹ نے کہا ہے کہ ترکیہ،شام میں زلزلہ پرپوری قوم افسردہ ہے۔امریکہ میں ایک پاکستانی نے خاموشی سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالرز(ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد ) عطیہ کرکے امت مسلمہ کا سرفخر سے بلندکردیا۔ان خیالات اظہارانہوں نے میڈیا نیٹ ورک پاکستان( ایم این پی) سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن سے دور ایک پاکستانی نے عمل دل کوچھولیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ خدمت خلق کی ایسی ہی شاندار مثالیں ہیں جو انسانیت کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہیں اوربحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھاتی ہیں۔