ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز کا فی الفور خاتمہ کیا جائے: لاہور چیمبر

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو چوہدری محمد امین سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چودھری محمد امین سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔سی ای او لیسکو نے کہا کہ ایم ڈی آئی چارجز نیپرا نے لگائے تھے۔ چونکہ لیسکو کو ایم ڈی آئی سے ریونیو ملتا ہے اس لیے اس کی مخالفت نہیں کی، البتہ اس سے لیسکو کو دھچکا لگا ہے کیونکہ ایم ڈی آئی کی وجہ سے بہت سے صارفین آف نیٹ جا چکے ہیں اور اپنے کنکشن منقطع کر چکے ہیں۔ وجہ یہ تھی کہ بجلی استعمال نہ کرنے کی صورت میں بل بھی ادا کرنا پڑتا تھا اور ٹیرف بھی بڑھا دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور بینیفشری لیسکو ایم ڈی آئی کی مخالفت نہیں کر سکتا۔ تاہم اگر لاہور چیمبر نیپرا کو درخواست جمع کراتا ہے تو وہ لیسکو سے رائے طلب کریں گے جس میں لیسکو اس کے خاتمے کی مخالفت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے بہت سی افواہیں ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کی شرح کم کی جا رہی ہے مگر ریٹ میں ہرگز کمی نہیں لائی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل نیپرا نے 19.40روپے ریٹ کی منظوری دی ہے۔ سی ای او لیسکو نے کہا کہ حکومت اس وقت سولر پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے تمام ڈسکوز کے 11KV فیڈرز کے ساتھ چار ایکڑ اراضی مختص کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں 17کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 100 فیڈرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری عمارتوں پر سولر لگا رہی ہے اور سولر ٹیوب ویل پر سبسڈی دے رہی ہے۔ روایتی بلب فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور توانائی بچانے والے بلب لگائے جا رہے ہیں۔ تمام موجودہ پنکھوں کو تبدیل کرنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے اور فزیبلٹی بنائی جا رہی ہے کہ پرانے پنکھوں کو کس طرح ٹھکانے لگایا جائے گا۔ لٹکتی ہوئی تاروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ واپڈا کی تاروں کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کیبلز، ٹیلی فون، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر بہت سی تاریں واپڈا کے کھاتے میں ڈالی جاتی ہیں۔ کسی پوائنٹ پر ہم جو کلسٹر صاف کرتے ہیں وہ ایک سال کے اندر دوبارہ پیدا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط میٹر ریڈنگ کو کم کرنے کے لیے انسانی مداخلت کو عملی طور پر ختم کر دیا ہے۔ اب بل پر بجلی کے میٹر کی تصویر چسپاں ہے اور جعلسازی کرنا ممکن نہیں۔ جن میٹروں کا ڈسپلے دھندلا ہو گیا ہے انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ہم تیزی سے میٹروں کو تبدیل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ B1 صارفین کے لیے AMI جدید میٹر لگائے جا رہے ہیں جس سے دیگر شکایات بھی دور ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ لیسکو میں عملے کی کمی کا مسئلہ ہے۔ موجودہ حکومت نے عملے کی بھرتی کی اجازت دی ہے جس کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ جونیئر اسٹاف کی 8000 آسامیوں کے لیے جلد ہی درخواستیں موصول ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اضافی بلنگ کی شکایات پر پانچ ایس ڈی اوز کو برطرف کیا ہے اور ایف آئی اے کے ساتھ اپنے ہی عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسران کو میٹروں کی منتقلی کی واضح ہدایات ہیں۔ تاجر برادری اپنی شکایات کو کم از کم ایس ڈی او کی سطح تک لے جائے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس لیسکو لائٹ کے نام سے ہماری ایپلی کیشن بھی ہے جہاں آپ نیا کنکشن، لوڈ مینجمنٹ اور اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ چند ماہ پہلے نیپرا نے تمام انڈسٹریل اور کمرشل صارفین پر ایم ڈی آئی چارجز لگا دئیے ہیں جس کے تحت ان کواپنے منظور شدہ لوڈ کے لحاظ سے 50% بجلی کا بل بغیر یونٹس استعمال کئے ہی ادا کرنا ہوگا۔اگر وہ بجلی کا استعمال اپنے لوڈ کے پچاس فیصد سے زآئد کرتے ہیں تو وہ ایم ڈی آئی چارجز کے بجائے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق ہی بلز ادا کریں گے۔ اس فیصلے سے ایسی تاجر برادری بری طرح متاثر ہورہی ہے جن کے انڈسٹریلh یونٹس بند پڑیں ہیں یا ان کی انڈسٹری میں کام سیزنل بنیادوں پر کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بھی آیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا ریٹ کم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔اگر اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا گیا تو حکومت کی جانب سے متبادل انرجی، خاص طور پر شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کی بہت حوصلہ شکنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں بجلی کی لٹکتی ہوئی تارو ں کی وجہ سے کئی مرتبہ حادثات رونما ہو چکے ہیں لیکن اس سلسلے میں ابھی ب…

اپنا تبصرہ بھیجیں