شریک حیات کو موت کے گھاٹ اتارنے والا شوہر گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)عدم برداشت کے باعث معمولی جھگڑے پر شریک حیات کو موت کے گھاٹ اتارنے والا شوہر گرفتار.قاتل شوہر کو پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا.اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائی.گزشتہ شب معمولی تکرار پر ملزم طاہر نے اپنی بیوی ناہید کو تشدد کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کر دیا تھا .ملزم طاہر قتل کے بعد موقعہ سے فرار ہو گیا تھا.ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے اے ایس پی اقبال ٹاؤن سلیمان ظفر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی.ایس ایچ او اقبال ٹاؤن آصف مانگٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا.ملزم کے خلاف مقتولہ کے بیٹے عثمان کی مدعیت میں مقدمہ کل شب درج کیا گیا تھا.ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا.ملزم طاہر کو گرفتار کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔محمد عثمان ٹیپو.ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی ایس ایچ او آصف مانگٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش

اپنا تبصرہ بھیجیں