قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے.خواجہ محمدسعید

Media Network Pakistan

لاہورٟ(ایم این پی)انٹرکلچرل پروگریسوآرگنائزیشن نیدرلینڈ کے چیئرمین خواجہ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمان کیلئے قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھنائونا فعل اورانتہائی قابل مذمت عمل ہے، واقعے سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، ایسی کارروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔میڈیا نیٹ ورک پاکستانٟایم این پی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے خلاف کھلی ورزی ہے، اسلام امن کا مذہب ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکساں موقف اختیارکرنا چاہئے۔سویڈن میں اس اقدام سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کومذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت بلکل نہیں ہونی چاہیے۔کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے
کہا کہ اس طرح کے واقعات کو تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں