Media Network Pakistan
کراچی (ایم این پی) پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے مزدور کی تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی اتحادی حکومت کو تجویز دی ہے کہ مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کی جائے، 35 ہزار لازمی تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔
آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے، عوامی مسائل حل کرنا، ریلیف دینا حکومت کی ذمےداری ہے۔