فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی درخواست منظور

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی پولیس کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے فواد چودھری کو تھانہ کوہسار کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا۔

سیشن جج طاہر محمود خان نے اسلام آباد پولیس کی اپیل پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ میں کیا تفتیش کی۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو دن کا جسمانی ریمانڈ ملا مگرعملی طور پر ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ملا، فواد چودھری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ لاہور میں پنجاب فارنزک لیب میں ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں