جلالیہ علماء کونسل کے عہدیداران کا چناؤ مکمل ہو گیا

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور اور مرکزی جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور کے فضلاء کی ملک گیر تنظیم ”جلالیہ علماء کونسل“ کے سیشن 2023/2024 کے عہدیداران کا چناؤ کر لیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام میں ”جلالیہ علماء کونسل“ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ چناؤ عمل میں لایا گیا۔ تفصیل کے مطابق مزید ایک سال مفتی محمد شاہد عمران جلالی کو امیر اور پروفیسر فاروق اعظم ساقی کو ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا جبکہ مولانا محمد اکرم جلالی کو مرکزی چیف آرگنائزر، سید ابوبکر عمار شاہ صاحب بخاری جلالی کو سینیئر نائب صدر، مفتی محمد زمان جلالی کو نائب صدر اول، مفتی محمد فیضان جلالی کو نائب صدر دوم، مولانا محمد ارشد صدیقی جلالی کو نائب ناظم اور مولانا محمد عاصم بادشاہ جلالی کو جنرل سیکرٹری نشرواشاعت منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ”جلالیہ علماء کونسل“ کے معزز اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ”جلالیہ علماء کونسل“ مستند، راست فکر اور مجاہد علماء کا ایک کارواں ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے پرچم کے زیر سایہ نوجوان علماء کی یہ تنظیم غلبہئ اسلام کے لیے کوشاں ہے۔ اصلاحِ عقائد و اعمال سے لے کر اصلاحِ معاملات و نظام تک اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے معاشرے کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں