Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی) ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر این ٹی ڈی سی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا تھا، فریکوئنسی کے اتار چڑھاؤ سے 5 سو کے وی کی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئی تھیں۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 23 جنوری بروز پیر بجلی کا بریک ڈاؤن علی الصبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیدا ہوا، فریکوئنسی کے اتار چڑھاؤ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئی تھیں۔