روپے کی بے قدری، ڈالر بے لگام ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Media Network Pakistan

کراچی(ایم این پی) امریکی ڈالر کے ریٹ پر لگی ای کیپ ختم ہونے کے بعد ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 روپے 54 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 255 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر12 روپے مہنگا ہوا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 255 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 829 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں