چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

Media Network Pakistan

لاہور : چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا،چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق پنجاب کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ چوہدری وجاہت حسین پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔ ترجمان مسلم لیگ ق کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو مسلم لیگ ق کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مل بیٹھ کر فیصلے کریں۔عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں