Media Network Pakistan
پشاور (ایم این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔
پارلیمانی بورڈ میں سابق وزراء اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، محمود خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق گورنر شاہ فرمان شامل ہیں۔
علی امین گنڈا پور، محمد عاطف، مراد سعید، عمر ایوب، شبلی فراز اور مشتاق غنی بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل، جبکہ نورالحق قادری، فضل محمد، جنید اکبر، شہرام خان ، اعظم سواتی، شوکت علی یوسفزئی، اور تیمو رسلیم جھگڑا بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔