ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل عامرا حمدخان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ زون فائیو نے ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ فائیو محمد اظہرعلی کی نگرانی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے متعدد تعمیرات مسمار اورسربمہر کر دیں۔

ایل ڈی اے کے عملے نے رائے ونڈ روڈ پر غیر قانونی دکانیں ،شیڈزاور سڑک مسمارکردی۔بھوپتیاں چوک کے قریب ایک غیر قانونی کمرشل ہال سیل کر دیا ۔ پلاٹ نمبر 1180 بلاک جے ایل ڈی اے ایونیو ون پر قائم غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دیا گیا۔پلاٹ نمبر 136 بلاک جے ، ایل ڈی اے ایونیو ون پر قائم غیر قانونی دکانیں مسمار کر دیں۔پلاٹ نمبر30ایل ڈی اے ایونیو ون پر منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ایل ڈی اے ایونیو ون میں پارک کے قریب ایف بلاک میں غیر قانونی دکانیں مسمارکر دیں اورمین بلیوارڈ ایونیوون میںآٹھ غیرقانونی دکانیں اور پراپرٹی فاتر سیل کر دیئے گئے۔آپریشن کے موقع پر انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں