لاہور (ایم این پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ کاروباری برادری کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنا اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ محسن نقوی کا نگران وزیراعلی پنجاب منتخب ہونا خوش آئند ہے، امید ہے کہ وہ پنجاب میں تجارتی و اقتصادی ترقی کے لیے تاجر برادری کی مشاورت سے جامع حکمت عملی وضع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی ایک معروف صحافی ہیں، وسیع تجربے سے مالا مال ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پاکستان کے معاشی شعبے کے لیے شاندار خدمات سرانجام دے چکے ہیں، انہوںملک کی صنعت و تجارت اور معیشت کے بارے میں وسیع تر معلومات حاصل ہیں اور وہ انہیں درپیش مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، امید ہے کہ محسن نقوی آنے والے دنوں میں کامیابیوں کی نئی داستانیں رقم کریں گے۔
لاہور چیمبر کی جانب سے نگران وزیراعلی کو مبارکباد
Media Network Pakistan