اکشے اور عمران ہاشمی کی ایشوریا رائے کیساتھ مزاحیہ سیلفی وائرل

Media Network Pakistan

ممبئی(ایم این پی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ بنائی گئی مزاحیہ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی نے اپنی نئی فلم ’’ سیلفی ‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز سے قبل ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایشویریا رائے کے ایک پوسٹر کے ساتھ سیلفی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اکشے کمار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے ایک مزاحیہ کیپشن تحریر کیا اور اپنے سیاہ لباس کو ایشوریا کے آئٹم سانگ ’’ کالے کالے نینا ‘‘کے بول سے تشبیح دی، اکشے نے پوسٹ میں ایشوریہ رائے کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’’جب میں اور عمران ہاشمی نے کالے کالے نینا کو کالے کالے کپڑوں سے ملانے کی کوشش کی ‘‘۔

یاد رہے کہ فلم ’’ سیلفی ‘‘ ایک ڈرامہ کامیڈی فلم ہے جو 24 فروری کو سینماؤں گھروں کی زینت بنے گی جبکہ فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، عمران ہاشمی کے علاوہ ڈیانا پینٹی اور نصرت بھروچا بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں