Media Network Pakistan
اسلام آباد (ایم این پی) وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب کے نگران سیٹ اپ اور امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ آٹھ روز سے لاہور میں قیام پذیر ہیں اور انہوں نے اب موجودہ موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز بھی شرکت کریں گے، جب کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ پنجاب کے نگران سیٹ اپ اورامیدواروں کو ٹکٹوں دینے کے حوالے سے بھی مشاورت ہو گی۔