پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کی لاہور چیمبر کے صدر سے ملاقات

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی 10 سے 12 فروری تک ایکسپو ”فوڈ ایکسپو پلس“ کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل پنجاب فوڈ اتھارٹی احد ڈوگر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود، ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی آصف علی ڈوگر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔احد ڈوگر نے کہا کہ فوڈ کورٹ، روایتی کھانے اور بہترین سی ای او کانفرنس بھی اس ایکسپو کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری، پروسیسنگ سیکٹر، پروڈیوسرز، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز اپنے سٹالز لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے بین الاقوامی مندوبین اور سفیر ایکسپو کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکسپو کا بنیادی مقصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور فوڈ ایکسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ڈی جی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کرتی ہے۔ ہر ضلع میں دودھ میں ملاوٹ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی مانگ زیادہ ہے لیکن اس کی پیداوار بہت کم ہے جس کی وجہ سے ملاوٹ کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا کام کوالٹی چیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فزیبلٹی کے بغیر دودھ کا معیار برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ یونیورسٹی کے طلباءکی مدد سے مختلف اضلاع میں گھر گھر جا کر 15 ہزار نمونے جمع کیے ہیں جس کا مقصد دودھ کے استعمال کو چیک کرنا تھا جو چیک کرنے کے بعد صارفین تک پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج جلد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاہور چیمبر کے ساتھ مل کر ایک ورکنگ گروپ بنا سکتے ہیں اور فوڈ سیکٹر کو درپیش مسائل کو لاہور چیمبر کے ساتھ مل کر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکسپو کو کامیاب بنانے کے لیے لاہور چیمبر کا تعاون چاہتی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لہسن، پیاز اور ادرک سمیت کھانے پینے کی اشیاءکے 150 سے زائد کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش، ادویات اور ضروری اشیاءکے کنٹینرز بغیر کسی تاخیر کے چھوڑے جائیں۔کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تجارت، صنعت اور معیشت کی بہتری کے لیے تمام شعبوں کے ساتھ اچھے رابطے کا خواہاں ہے۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود نے کہا کہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تاجر برادری اور سرکاری محکموں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنے پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں