ارباب لطف اللہ, عاطف رانا اور حیدر حسین کا قومی کھیل کو عروج بام پر لانے کا عزم

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)وزیر اعلی سندھ کے مشیر کھیل ارباب لطف اللہ, لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا ,پی ایچ ایف سیکرٹری حیدر حسین کا قومی کھیل کو عروج بام پر لانے کا عزم. لاہور قلندر کا کرکٹ کے بعد ہاکی میں آنا خوش آئند ہے سندھ حکومت قومی کھیل کے فروغ میں ہمیشہ دو قدم آگے نظر آئے گی. مشیر وزیر اعلی برائے کھیل ارباب لطف اللہ
پی ایچ ایف سیکرٹری حیدر حسین ایماندار شخصیت کے حامل ہیں مجھے امید ہے حیدر حسین کے ہوتے ہوئے ہاکی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس ملے گا. ارباب لطف اللہ لاہور قلندر سندھ حکومت,پنجاب حکومت اور پی ایچ ایف کیساتھ ملکر کراچی اور لاہور میں تاریخی ہاکی سیریز کا انعقاد کرے گی.

سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا قلندر ہاکی سیریز ہاکی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرے گی سیریز سے نیا ٹیلنٹ ہاکی کو ملے گا. پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے پوری قوم کو آگے بڑھنا ہوگا. اولمپیئن حنیف خان.تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا,پی ایچ سیکرٹری جنرل حیدر حسین اور اولمپئن حنیف خان نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر کھیل ارباب لطف اللہ سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی. اس موقع پر عاطف رانا اور حیدر حسین نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات اور ویڑن کے مطابق ڈومیسٹک ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کراچی لاہور ہاکی سیریز کا پلان پیش کیا جس کو وزیر اعلی سندھ کے مشیر کھیل ارباب لطف اللہ نے بے حد سراہا عاطف رانا نے کہا کہ کراچی ٹیم کے برینڈ ایمبیسڈر شاہین شاہ آفریدی اور لاہور ٹیم کے برینڈ ایمبیسڈر حارث روف ہونگے عاطف رانا نے کہا کہ دو سال سے حیدر حسین کیساتھ ہماری کوشش تھی کہ کرکٹ لیگ کی طرح ہاکی سیریز بھی ہونی چاہیے . ہاکی سیریز پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے منعقد کرائیں گے اور پی ایس ایل کے دوران لاہور قلندر کے کھلاڑی ہاکی اسٹک اپنے ڈریسنگ روم میں سجا کر قومی کھیل ہاکی سے یکجہتی کا ثبوت پیش کریں گے.
سندھ کے مشیر کھیل ارباب لطف اللہ نے عاطف رانا کو ہاکی سیریز میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اگر پنجاب حکومت یا کوئی اسپانسر آگے نہیں آتا تو سندھ حکومت تنہا اس پروجیکٹ کیلئے تعاون کرے گی اور ارباب لطف اللہ نے عاطف رانا سے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی میں ہائی پرفارمنس سینٹر بنانا چاہیے جس پر عاطف رانا نے کہا کہ جلد لاہور کی طرز پر کراچی میں بھی ہائی پرفارمنس سینٹر بنائیں گے . سندھ حکومت نے ہمیشہ قومی کھیل کیساتھ تعاون کیا ہے.جو کہ قابل ستائش ہے. ارباب لطف اللہ نے بحیثیت وزیر اعلی کے مشیر کھیل ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے. انشاء اللہ ملکر ہم ہاکی کی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کریں گے. ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے پاکستان کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے وہ آگے بڑھے اور قومی کھیل کو مضبوط کرے.
پی ایچ ایف کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا کہ لاہور کراچی ہاکی سیریز میں ملک بھر کے تمام کھلاڑی شریک ہونگے جس کیلئے اوپن ٹرائلز کئے جائیں گے.جو کھلاڑی فٹ ہوگا پرفارم کرے گا اسے میرٹ کی بنیاد پر سیلیکٹ کیا جائے گا. کراچی اور لاہور میں ٹرائلز کی نگرانی قومی ہاکی ٹیم سیلیکشن کمیٹی ممبران کریں گے. سندھ حکومت وہ واحد صوبہ ہے جو ہمیشہ سے قومی کھیل کیلئے ایک بڑی گرانٹ دیتا ہے. جس سے قومی کھیل کی ترقی کیلئے پی ایچ ایف کو بہت سپورٹ ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ لاہور کراچی ہاکی سیریز بارش کا وہ پہلا قطرہ ثابت ہوگا جس سے ہاکی کا سنہری دور واپس آئے گا.پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر اولمپئن گولڈ میڈلسٹ حنیف خان نے کہا کہ لاہور قلندر نے پورے ملک میں کرکٹ کو زندہ رکھا ہے مجِھے امید ہے اسی جذبے کیساتھ قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے بھی اہم کردار ادا کرے گا.
آخر میں لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے ارباب لطف اللہ کو خوبصورت شیلڈ لاہور قلندر کی شرٹ پیش کی وزیراعلٰی سندھ کے مشیر کھیل نے بھی مہمانوں کو خوبصورت سندھ کا روائتی تحفہ پیش کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں