ڈیرہ غازیخان (نیوز رپورٹر/ایم این پی)جمعیت علمائاسلام کے مرکزی رہنما تحفظ دینی مدارس پنجاب کے صدر معروف مذہبی سکالر سفیر امن مولانا قاری جمال عبدالناصر سابق وکلا بار کے صدر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ نعمان قادر
ایڈووکیٹ انجمن تاجران کے رہنما محمداکرم خان لودھی نے مشترکہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او آر پی او ڈی جی خان نےوہوا تونسہ شریف دہشت گردی کے مسئلے کی حساسیت کو بھانپ کر جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں عنقریب دہشت گرد قانون کی گرفت میں ہونگے وہوا پکٹ پر حملہ دہشت گردی ہے پنجاب پولیس کے جوانوں کی شجاعت اور استقلال قابل رشک ہے جمعیت علمائاسلام ڈیرہ غازیخان اور تمام دینی مدارس آئمہ کرام مساجد کے خطبا تونسہ شریف میں پنجاب پولیس پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہید جوان کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی جوان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ملک میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف
قوم متحد ہےاوراس دہشت گردی کیخلاف ہم تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کی طرف سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم ملک کے محافظ سیکورٹی فورسز آرمی اور پنجاب پولیس کیساتھ شانہ بشانہ مٹھی بھر دہشت گردوں کیخلاف کھڑے ہیں قوم یہ باتہ
سمجہتی ہے اداروں کی طاقت ملک کی طاقت ہے ہمارا ملک طاقتور ہوگا تو اسلام طاقتور ہوگا دہشت گرد مسلمان ہیں نہ پاکستانی پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں اور مفتیان کا متفقہ فتوی ہے کہ پاکستان کے اداروں کے خلاف مسلح کارروائی کرنے والا شخص یاگروہ اسلام کے باغی ہیں شہر گلی محلے میں عوام ایسے عناصر کیخلاف کڑی نظر رکہیں اور فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
پنجاب پولیس کے جوانوں کی شجاعت قابل رشک ہے ٜمولانا قاری جمال عبدالناصر
Media Network Pakistan