Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)لاہور پولیس نے محنت کش کا سامان سڑک پر پھینکنے والے امیر زادے کو دھر لیا.شوکت خانم ٹریفک سگنل پر کار سوار کی محنت کش کا سامان پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی.ملزم عرفان کی گاڑی سے دو موٹر سائیکل سوار حادثاتی طور پر ٹکرائے تھے.ملزم نے طیش میں اکر انکا سامان سڑک پر بکھیر دیا.فوٹیج سامنے آنے پر ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کوتلاش کرکے گرفتار کیا.ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ایس پی صدر