Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ڈی ایس پی ٹاؤنشپ رانا اشفاق احمد کی سربراہی میں گرین ٹاون پولیس کی کارروائی.سر عام ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار.ملزم ندیم گرین ٹاون کے علاقے کیرکلاں میں کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کر رہا تھا.گرین ٹاون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا.لزم کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف ،گولیاں اور خول برآمد.ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔