Media Network Pakistan
ممبئی(ایم این پی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی پالتو بلی کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر پریشان ہوگئیں، اپنی بلی کی تصاویر شیئر کر دیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور بلی دونوں بیڈ پر بیٹھے سورج کی روشن کرنوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔
پہلی تصویر میں عالیہ ایڈورڈ کو پیار بھرے انداز میں دیکھ رہی ہیں جبکہ بلی انتہائی غصہ میں انہیں یکسرنظر انداز کرتی دکھائی دے رہی ہے۔