تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ”عشرہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ“ کے سلسلہ میں جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں ”سبقت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج میاں محمد الیاس جلالی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: حضرت صدیق اکبر کی سبقت پر صحابہ و تابعین رضی اللہ تعالی عنہم کا اجماع ہے۔


حضرت مولا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سباق یعنی بہت زیادہ سبقت کرنے کے لقب سے یاد کیا کرتے تھے۔ نیکی کے میدانوں میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی برتری کو ہمیشہ تسلیم کیا گیا۔ عبادت و ریاضت، فہم و فراست، تبلیغ و جہاد اور تحفظِ اسلام جیسے محاذوں پر حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ پہلے نمبر پر نظر آئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مانعینِ زکوۃ اور مرتدین کے خلاف جہاد میں کمال کر دکھایا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بعد میں آنے والے خلفاء رضی اللہ تعالیٰ عنہم کیلئے خلافت کے خطوط متعین کئے۔ آج کے مسلم حکمرانوں کے لیے بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی میں بہت بہترین نمونے موجود ہے۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس جلالی، علامہ محمد عمیر جلالی، حاجی محمد کتاب جان، منیر بھٹی، حاجی محمد بوٹا صدیقی، شیخ محمد حنیف شرقپوری، حاجی منیر قادری و دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں