کراچی، حیدر آباد بلدیاتی انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے

Media Network Pakistan

کراچی (ایم این پی) سندھ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت 16 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج تاخیر کا شکار، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا جبکہ کراچی کی 246 میں سے 108 یونین کونسلز کے غیر سرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی کی 48، جماعت اسلامی 35، تحریک انصاف 18 نشستیں، 3 پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ جے یو آئی ف اور ن لیگ کے 2،2 امیدواروں نے فتح سمیٹی۔

دوسری جانب حیدر آباد ڈویژن میں بھی پیپلز پارٹی کا راج ہے، جیالوں کے امیدوار 55 نشستیں لیکر آگے، پی ٹی آئی کا 23 نشستوں کیساتھ دوسرا نمبر، جماعت اسلامی نے 1 ،ٹی ایل پی 2 اور آزاد امیدوار 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نتائج کا اعلان ہونے کے بعد جیتنے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں ، ہوائی فائرنگ بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں