Media Network Pakistan
لاہور: (ایم این پی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام بھجوا دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کو حکومتی اتحاد کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نام بھجوائے ہیں۔
اتفاق رائے سے بھجوائے گئے ناموں میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کا نام شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں تین نام فائنل کیے گئے تھے، بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ناموں پر اعتماد میں لیا گیا تھا، چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی کی جانب سے فائنل کیے گئے ناموں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔